16 اگست 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے مقابلے میں تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی نے پورے علاقے ميں اسلامی بیداری کی نئی فضا پیدا کی ہے۔

ابنا: بریگیڈیئرجنرل سید حسن فیروزآبادی نے مزیدکہا کہ صہیونی ریاست کے روایتی فوجی حملوں کے مقابلے میں حزب اللہ کی جنگی حکمت عملی اتنی کارگر، مؤثر اور نتیجہ خیز تھی کہ جس نے صہیونی ریاست کی فوج کی ناقابل شکست طاقت کا بھرم چورچورکر دیا۔ایران کی مسلح افواج کےسربراہ نے کہا کہ تینتیس روزہ جنگ نے صہیونی ریاست  کو ایسی صورت حال سے دوچار کر دیا کہ جنگ کےآخری دنوں میں اور اس کے بعد، صہیونیوں نے اسے ایک ڈراؤنے خواب اور المیہ کے نام سے یاد کیا۔بریگيڈیئر جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ صہیونی فوج جو دو ہزار میں جنوبی لبنان سے فرار کرنے پر مجبور ہوئی اور عرصے سے اس شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کر رہی تھی، یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ حزب اللہ کی طاقت کے سامنے کامیاب ہوسکتی ہے۔...........

/169